اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اکبر ترکان کہ جو گجرات میں ساتویں اقتصادی اجلاس میں شرکت کے لئے ہندوستان کے دورے پر ہیں اتوار کی شام ہندوستان کے وزیراعظم نرنندرمودی سے ملاقات کی، اس ملاقات میں اکبر ترکان نے ہندوستان میں انرجی کی ضروریات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ پائپ لائن کے ذریعے ہندوستان کے لئے ایران کی گیس کی منتقلی کے منصوبے کا جائزہ ایک مدت سے لیا جارہا ہے اور ایران کے جنوب مشرقی ساحلی شہر چابہار سے سمندری راستے کے ذریعے 940 کیلومیٹر لمبی گیس پائپ لائن گجرات کی بندر گاہ تک بچھائی جاسکتی۔ ایران کے صدر کے مشیر نے اسی طرح ایران کے آزاد چابہار بندرگاہ میں سرمایہ کاری کے لئے ہندوستان کے نجی شعبے اور حکومت کے عزم و ارادے کی قدردانی کی اور کہا کہ ہندوستان کے وزیر اعظم، تہران اور نئی دہلی کے دوجانبہ اقتصادی تعلقات کے فروغ کے لئے ماضی کی مانند اپنی حمایت جاری رکھیں۔ ہندوستان کے وزیر اعظم نرنندرمودی نے بھی اس ملاقات میں ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی کی تہران کے دورے کی دعوت کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ وہ پہلی فرصت میں ایران کا دورہ کریں گے۔
.......
/169